نالوں کے ساتھ نااہلوں کی صفائی بھی ضروری ہے، بلال غفار

نالوں کے ساتھ نااہلوں کی صفائی بھی ضروری ہے، بلال غفار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل عوام کے لیے آفت زدہ بن گیا ہیشیر شاہ نالے میں بچے کے ڈوبنے  کے واقعے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے سندھ میں نالوں کی صفائی کے ساتھ نااہلوں کی صفائی بھی ضروری ہیحالیہ بارشوں کے پیش نظر ایف ڈبلیو او نے نالوں میں 35 ہزار ٹن کچرہ نکالا ہے چھٹی کے روز بھی ایف ڈبلیو او اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہا ہے ہر بار بارش سے قبل اگر نالوں کی صفائیاں کی جائیں تو شہر ڈوبنے سے بچا رہے سندھ حکومت اور ڈی ایم سیز نے نالوں کی صفائیوں میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، وزیراعظم اور ایف ڈبلیو او کی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -