این سی بی اے اینڈ ای میں ایس او پیز پرعمل کیاجائے:ڈاکٹراعجاز قریشی

 این سی بی اے اینڈ ای میں ایس او پیز پرعمل کیاجائے:ڈاکٹراعجاز قریشی

  

 ملتان(پ ر)  ڈاکٹر اعجاز قریشی کیمپس ریکٹر لاہورNCBA&E  اورمیاں جہانگیر آرائیں ڈائریکٹر NCBA&E ملتان بہاولپور اور رحیم یار خان کا دورہ کیا کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد انہوں نے جائزہ لیا نئی کلاسز کے آغاز کیلئے انہوں نے اپنے سٹاف (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

اور منیجمنٹ سے خصوصی میٹنگ کی۔اور کہا کہ  کرونا وائرس کے خلاف جنگ ہمیں مشترکہ لڑنی ہے اور اس جنگ میں جیت یقینی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ہمیں اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھنا ہو گا۔تاکہ ہماری وجہ سے وہ کسی ناگہانی آفات کا شکار نہ ہو جائیں۔   انہوں دوبارہ ادارہ کھلنے کا جائزہ لیا اور تمام حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیااوراپنے سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے جو گورنمنٹ کے تمام ایس او پیز ہیں اور سکول،کالجز اور یونیورسٹی کو کھولنے کیلئے جو گورنمنٹ ہدایات جاری کرے گی اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گاسماجی فاصلے کو مد نظر رکھا جائے گاNCBA&E ملتان بہاولپور اور رحیم یار خان میں تمام ایس او پیز پر عمل پیرا کیا جائے گا۔

اعجاز قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -