محکمہ انہار بہاولپور، کرپشن سکینڈلز  بے نقاب، تبادلوں کیلئے ریٹ مقرر

  محکمہ انہار بہاولپور، کرپشن سکینڈلز  بے نقاب، تبادلوں کیلئے ریٹ مقرر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  چیف انجینئر انہار بہاولپوزون محمدوسیم بٹ نے مبینہ طور پرکرپشن اور لوٹ کھسوٹ کیلئے ایکسین میلسی ڈویژن مہر منظور حسین کوایکسین آپریشن(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 بہاولپورزون کاچارج دلوایااورپھرسب انجینئر کے تبادلوں اورمختلف کینال ڈویژنوں میں تعینات ایکسینز سے کمیشن کی وصولی بھی انہیں کے ذریعے کی جانے لگی ہے ذرائع نے بتایاہے چیف انجینئرانہار  سب انجینئر کوفون کال کے ذریعے اپنے دفتربلاتے ہیں اوران سے موگہ شکنی کروانے کے عوض اکٹھاکیے گئے نذرانے سے حصہ وصول کرتے ہیں جوسب انجینئر اسے حصہ نہیں دیتااسے فوری طورپرمتعلقہ سیکشن سے ہٹاکراپنے دفترپابندکرلیتے ہیں اورپھرایکسین آپریشن  متعلقہ سب انجینئر سے مک مکا کرکے اس کی مرضی کے نئے سیکشن میں اس کی تعیناتی کرادیتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں جب چیف انجینئر انہار   سے رابطہ کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ ملاقات کے بعد موقف دوں گا۔ کاشتکار تنظیموں نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری انہار اور دیگرارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

مقرر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -