کوہ سلیمان، بارش کے بعد سیلابی نالوں میں  طغیانی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کاحکم

کوہ سلیمان، بارش کے بعد سیلابی نالوں میں  طغیانی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے ...

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)  کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلادھار بارش کے بعد سیلا بی نالوں کاہاسلطان،چھاچھڑ اور زنگی میں طغیا نی،35 ہزار کیوسک سیلا بی پانی راجن(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 پور کے زمینی علاقوں کی طرف بڑھنے لگا،کپاس اور پیاز کی فصلات کوبھی خطرات لاحق، سیلا بی پانی انڈس ہائی وے سے گذر نے کے بعد دریائے سندھ میں جاگرے گا ضلعی انتظا میہ اور پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کوالرٹ کردیا سیلا بی نالوں کے گرد رہائش پذیرآباد ی کو محفوظ مقام پر منتقل ہو نے کی ہدایت تفصیلات کے مطا بق کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلادھار بارش کے بعد سیلا بی نالوں میں طغیا نی آئی ہے کاہاسلطان نالے سے 28 ہزار کیوسک، چھاچھڑ نالے سے پانچ ہزار کیوسک جبکہ زنگی نالے سے پانچ ہزار کیوسک پانی داخل ہوا ہے یہ سیلا بی پا نی انڈس ہائی وے سے گذرتاہوا دریا میں جاگرے گا ضلعی انتظا میہ نے سیلا بی نالوں سے ملحق بسنے والے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہو نے کی ہدایت کی ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -