خلیفہ سوئم، داماد رسولؐ سیدنا حضرت  عثمان غنیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں  تقریبات، خدمات پر خراج تحسین

  خلیفہ سوئم، داماد رسولؐ سیدنا حضرت  عثمان غنیؓ کا یوم شہادت، ملک بھر میں  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نامہ نگار)  کبیروالا شہر اور گردونواح میں ”یوم شہادت حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ منایا گیااور یوم سیدنا عثمان(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)
 ذوالنورین ؓ کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی۔جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا میں مولانا اراشاد احمد،ناظم تعلیمات مفتی حامد حسن،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ کبیروالا میں مفتی عبدالطیف سعیدی،جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالامیں مولانا عمرفاروق اصغر،جامعہ مسجد غوثیہ مین بازار کبیروالا میں مولانا قاری محمد ابراہیم سعیدی،جامعہ رضویہ شمس العلوم کبیروالا میں علامہ مفتی نصیر الدین نصیر رضوی،جامع مسجد یوسف بگی کوٹھی کبیروالا میں جامعہ خلفاء راشدین کبیروالا کے مہتمم مولانا عبدالخالق رحمانی،جامعہ غوثیہ رضویہ تعلیم القرآن بارہ میں مولانا قاری شان محمد قادری،صاحبزادہ عطاء الرحمن قادری،جامعہ انوار حبیب قطعہ حبیب شاہ میں مولانا کلیم اللہ سعیدی سمیت دیگرمساجد اور درسگاہوں میں اور نمازاجتماعات میں علماء کرام اور آئما کرام اپنے خطابات میں سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ کیدین اسلام کے لئے دی گئی عظیم قربانیوں اور اور خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جامع القرآن، خلیفہ سوم،داماد رسولؐ، امیرالمومنین سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ کی سیرتِ طیبہ فضائل و مناقب کا ایک روشن باب ہے،آپ رضی اللہ عنہ نے 24 ھجری میں نظام خلافت کو سنبھالا۔سیدنا حضرت عثمان غنی ؓخلیفہ مقر ر ہوئے تو شروع میں آپ نے 22 لاکھ مربع میل پر حکومت کی اورمختلف ممالک کو فتح کر کے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فوج کو جدید عسکری انداز میں ترتیب دیا۔ امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ حیاکا ایساپیکر تھے کہ فرشتے بھی آپ سے حیا کرتے تھے۔حضور نبی کریم ؐ حضرت عثمان غنی ؓ سے بے حد محبت کرتے تھے۔حضرت عثمان   غنیؓ  نبی کریمؐ کے دوہرے داماد تھے اور اسی سبب آپ کو ''ذوالنورین'' کہا جاتا ہے۔
تقریبات