ملزموں کی آج مجسٹریٹ کی کورٹ  میں پیشی، شہریوں،سیاسی شخصیات کا  ملک گل شیر ایڈووکیٹ کو خراج تحسین

ملزموں کی آج مجسٹریٹ کی کورٹ  میں پیشی، شہریوں،سیاسی شخصیات کا  ملک گل شیر ...

  

جام پور (نامہ نگار)تحصیل جام پور کے چار سال پرانے کیس کا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ملزمان کے وکیل کے دلائل اور قانون سے اتفاق کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے غیر قانونی طور پر (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرکے کیس کو مقامی مجسٹریٹ دفعہ 30کی عدالت میں سماعت کے لیے بھجوادیا۔ مقدمہ نمبر168/16کے دونوں ملزمان کو آج بروز سوموار کو  جام پور  مقامی عدالت میں ریمانڈ جسمانی کے لیے پیش کیا   جائے گا۔   تفصیل کے مطابق چار سال قبل دن دیہاڑے موٹر سایکل ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شہریوں نے جلوس نکالا ۔پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ کئی گھنٹے رہنے والے احتجاجی جلوس  جس میں پولیس کی سات گاڑیاں جلانے کے علاوہ دیگر املاک کو نقصان پہنچایا  گیا۔ بعد ازاں مظاہرین اور پولیس کے درمیان اعلی افسران کی مداخلت پر احتجاج ختم کیا گیا۔ ۔ پولیس نے ایک ہزار کے قریب ملزمان کے خلاف زیر دفعہ324/353.342.395.440.148.149  کے علاوہ 7ATA  کی  دہشت گردی  دفعات بھی لگائیں۔۔ بعض سرمایہ دار وامراء   لوگوں نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ضمانتیں کرالیں۔ چار سال بعد پولیس نے اعلی حکام کی ہدایت پر ملزم بشیر احمد۔ اور محمد اسماعیل احمد کو گرفتارکرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت ڈیرہ غازی خان میں پیش کیا۔ جہاں پر  ملک گل شیر ڈھانڈلہ ایڈوکیٹ ملزمان کی طرف سے عدالت میں   پیش ہوئے۔ تین گھنٹے بحث ومباحثہ اور قانونی دلائل دیتے رہے۔ گزشتہ ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت  ڈیرہ  کے جج بخت فخر بہزاد  نے ملزمان کے وکیل ملک گل شیر ڈھانڈلہ کے دلائل اور قانون سے اتفاق کرتے ہوئے   7ATAدہشت گردی کی دفعات کو فوری طور پر ختم کرکے ملزمان کو مقامی عدالت کو کیس سماعت کرانے کا اختیار دے دیا۔ پولیس  دونوں ملزمان کو آج مورخہ 10دس اگست کو مقامی مجسٹریٹ محمد جاوید خان کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرئے گی۔ دوسری طرف چار سال معروف  پرانے کیس میں پولیس کی طرف سے واقعہ پردرج   دہشت گردی ایکٹ کے خاتمہ کرانے پر ممبرقومی اسمبلی جعفر خان لغاری۔ صوبائی وزیر ابپاشی سردار محسن خا ن لغاری۔ سابق ضلع وائس چیرمین مرزا شہزاد ہمایوں۔ حسین تبسم۔ سابق صدر پنجاب بار کونسل ملتان شیر زمان ایڈوکیٹ  ۔ممبرپنجاب بار کونسل محمد یار جتوئی ایڈوکیٹ۔غلام مصطفعی خان جونی ایڈوکیٹ۔ صدر بار ایویسی ایشن راجن پور سید ظفر حسن بخاری۔ صدر بار ایسویسی ایشن ڈیرہ سردار نسیم خان کھوسہ۔ پنجاب ہیومن رائٹس کمیٹی کے سنیئر ممبر مرزا ادریس خان ایڈوکیٹ۔ سابق صدور ملک اعجا زاحمد ایڈوکیٹ۔ امیر امجد پتافی ایڈوکیٹ۔ سردار وقاص خان گورچانی ایڈوکیٹ نے گل شیر ڈھانڈلہ ایڈوکیٹ کو مبارک باددی ہے۔ اور توقع ظاہر کی وہ کہ وہ ظلم وزیادتی اور پولیس کی طرف سے ناانصافی کے خاتمہ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کریں گے۔ 

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -