وہاڑی: انتظامیہ کی دو نمبری، ماسک پہنا کر جعلی ٹائیگر فورس سے پودے لگوانے کا انکشاف 

وہاڑی: انتظامیہ کی دو نمبری، ماسک پہنا کر جعلی ٹائیگر فورس سے پودے لگوانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) پلانٹ فارپاکستان ڈے کے موقع پرٹائیگرفورس نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایاہے کہ انتظامیہ نے پلانٹ فارپاکستان ڈے کے موقع پرٹائیگرفورس کے ماسک(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
 پہناکرجعلی ٹائیگرفورس سے پودے لگوائے ہیں۔ہمارے کام کوہائی لائٹ نہیں کیاجاتاانتظامیہ ہمارے کام کی رپورٹ حکومت کونہیں بھجواتی۔ہم اپنی جیب سے تمام اخراجات کرتے ہیں لیکن انتظامیہ ہمارے ساتھ زیادتی کررہی ہے۔گزشتہ چارماہ سے فیلڈمیں کام ہم کررہے ہیں انتظامیہ تقریبات میں ہمیں پروٹوکول دینے کے بجائے غیرمتعلقہ لوگوں کودیتی ہے انتظامیہ شرٹس فراہم کرنے کیلئے ٹائیگرفورس کے جوانوں سے چھ سو روپے فی شرٹ مانگ رہی ہے۔ٹائیگرفورس کے نوجوان نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ عیدقربان سے قبل مویشی منڈی میں ڈیوٹی کے دوران میراموٹرسائیکل چوری ہوارپورٹ کے باوجودکوئی کاروائی نہیں کی گئی موٹرسائیکل چوری کاتھانہ سٹی کاتفتیشی بابرسعیدبات سننے کوتیارنہیں ٹائیگرفورس کے جوانوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہاڑی کی انتظامیہ ان کی ٹائیگرفورس کوذلیل کررہی ہے اس کانوٹس لیاجائے۔
انکشاف