ٹبہ سلطان پور، ہسپتال میں مبینہ کرپشن، ڈاکٹر اپنے آپکو بچانے کیلئے سرگرم
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ہسپتال ٹبہ سلطان پورمیں بوگس بل بنا کر قومی خزانہ سے رقم نکلوانے کامعاملہ، بوگس بل بنا کر رقم نکلوانے کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کے چیئر مین اور سنیئر ممبر خود انکوائری زدہ نکلے،تحقیقاتی کمیٹی کے چیئر مین پی ایم اوڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی خالد محمود کے خلاف سامان کی خوربرد اور ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل میلسی کے خلاف دوران اعلاج غلط انجکشن سے مریض کی مبینہ ہلاکت کی انکوائری چل رہی ہے قانون کے مطا بق جس شخص کی انکوائری چل رہی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
ہووہ سی بھی واقعہ کی انکوائری نہیں کرسکتے ذرائع تفصیل کے مطا بق ہسپتال ٹبہ سلطان پور میں بوگس بل بناکر قومی خزانہ سے مبینہ طور پر ایک کروڑ20لاکھ روپے نکلوانے کا معاملہ معاملہ سلجھنے کی بجائے اُولجھنے لگا ہسپتال کی انچارج لیڈی ڈاکٹر نے اپنے بچاؤ کے لئے موجودہ حکو مت کے رکن قومی اسمبلی کے درازے پر دستک دے دیتے ہوئے تمام معاملہ سے بچنے کے لئے اُن کی حمایت حاصل کرنے کے لئے شفارشیں تلاش کر نا شروع کردی ہیں دوسر ی جانب ہسپتال ٹبہ سلطان پور میں بوگس بل معاملہ کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیٹی سے متعلق بھی بڑا انکشاف سامنے آیاہے ذرائع کے مطا بق تحقیقاتی کمیٹی کے چیئر مین خالد محمود اور ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل میلسی خود انکوائری زدہ ہیں ان دونوں ہی تحقیقاتی کمیٹی کے آفسران کے خلاف پہلے ہی محکمانہ انکوائریں چل رہی ہیں ذرائع کے مطا بق کمیٹی کے چیئر مین خالد محمود کے خلاف سامان کی خوردبرد کے دوران مالی بے ضابطگیاں اور ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل راؤ خلیل کے خلاف دوران غلط انجکشن لگنے کے باعث مریض کی ہلاکت کی انکوائری چل رہی ہے جو ابھی تک مکمل نہ ہوسکی ہے قانون کے مطا بق تحقیقاتی کمیٹی کا ایسا کوئی بھی ممبر جس کے خود کے خلاف پہلے سے ہی کوئی انکوائری چل رہی ہو وہ کمیٹی کے چیئر مین اورممبر کے لئے منتخب نہیں ہوسکتا علاقہ کی مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر صحت اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال ٹبہ سلطان پورمیں بوگس بل معاملہ کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کو ختم کر کے دوبارہ نئے سرے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطا لبہ کیاہے جب اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل میلسی راؤ خلیل احمد اور کمیٹی کے چیئر مین پی ایم اوڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی خالد محمود سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی انکوائری نہیں چل رہی میڈیا کو معلوم نہیں ایسی معلومات کہا سے مل جاتی ہے ویسے بھی میڈیا ہمارے خلاف پہلے ہی خبریں شائع کررہا ہے ۔
سرگرم