محکمہ صحت،ہیلتھ کونسل بجٹ کا خفیہ  آڈٹ،سی ای او افسرسے ناراض

       محکمہ صحت،ہیلتھ کونسل بجٹ کا خفیہ  آڈٹ،سی ای او افسرسے ناراض

  

ملتان (وقائع نگار) محکمہ صحت میں ہیلتھ کونسل کے بجٹ کا خفیہ آڈٹ ہونے بارے انکشاف ہوا ہے۔جس پر سی ای او ہیلتھ نے آڈٹ آفسیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت ملتان میں ڈی ایچ او  آفس کے زیر نگرانی استعمال ہونے والا ہیلتھ کونسل بجٹ کا آڈٹ شروع ہوا۔جس کی اطلاع سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کو ملی۔انہوں نے آڈٹ آفیسر سے جاکر پوچھا کر کہ مجھے اطلاع دیئے بغیر ہیلتھ کونسلر کے بجٹ کا آڈٹ کیسے ہوسکتا ہے۔جس پر اڈٹ آفسیر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔اور ریکارڈ سنبھالتا موقع سے چلا گیا۔ذدائع نے معلوم ہوا ہے آڈٹ آفسیر خانیوال میں بیٹھ کر بذریعہ ایس میل متعلقہ ریکارڈ لیکر آڈٹ کرتا رہا ہے۔طبی حلقوں نے ہیلتھ کونسل کے بجٹ کا خفیہ آڈٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔جبکہ محکمہ صحت انتظامیہ نے آڈٹ آفسیر کے اس اقدامات پر برہمی کے اظہار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

ناراض

مزید :

ملتان صفحہ آخر -