پیپلز پارٹی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال کر  ترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی:رئیس نبیل احمد

  پیپلز پارٹی ملک کو مختلف بحرانوں سے نکال کر  ترقی کی شاہراہ پر گامزن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جنوبی پنجاب(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 صوبہ کا قیام پیپلزپارٹی عمل میں لائے گی حلقہ پی پی 265کے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہماری عوامی خدمت کی سیاست کا محور ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 265سردار رئیس نبیل احمد خان نے قصر غازی بھونگ شریف میں صادق آباد سے آنے والے وفود سے کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے کیا ملاقات کرنیو الوں میں ممتاز عالم دین حافظ عبدالغفار نقشبندی،معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی بابر اسلم،محمد خالد ودیگر شامل تھے انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے کہاکہ میرے والد رئیس منیر احمد نے ہمیشہ عوام کا خادم بن کر علاقہ کی ترقی کے لئے کردار ادا کیا ہے میں بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھوں گا دریں اثناء رئیس نبیل احمد خان نے آنے والے وفود کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
رئیس نبیل