محرر تعیناتی کیلئے امتحان،33ہیڈ کانسٹیبلوں کا نام شارٹ لسٹ

   محرر تعیناتی کیلئے امتحان،33ہیڈ کانسٹیبلوں کا نام شارٹ لسٹ

  

 ملتان (وقائع نگار) سی پی او ملتان کے پاس ضلع بھر میں محرر تعینات کرنے کیلئے امتحان پاس کرنے والے 33 ہیڈ کانسٹیبلوں کے ناموں کی لسٹ پہنچ گئی ہے۔جس پر آئندہ چند دنوں پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔باوثوق ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل پولیس لائن میں ہیڈ کانسٹیبلوں سے تھانوں میں محرر لگنے کیلئے ایک امتحان لیا گیا۔جس کے نتیجے کو عوام اور پولیس  ملازمین سے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

خفیہ رکھا گیا۔تاکہ فیل ہونے والے ملازمین سفارش نہ کروائیں۔لیکن پھر بھی محرر کے امتحان دینے والے ہیڈ کانسٹیبل نے اپنے اپنے سیاسی و دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے سفارشیوں سے سفارش کروانی شروع کی تو۔ضلعی پولیس افسران نے محرری امتحان  پاس کرنے والے  ہیڈ کانسٹیبل کے ناموں کی لسٹ پر تعیناتی کیلئے  عارضی طور عمل درآمد روک دیا تھا۔مگر ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل ہی محرری کا امتحان پاس کرنے والوں کے ناموں کی لسٹ سی پی او ملتان کو حسن رضا خان کو بھیجوا دی گئی ہے۔ جس پر آئندہ چند دنوں پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔ذرائع نے محرری کے امتحان میں پہلی تین  پوزیشن لینے والوں کے ناموں کا انکشاف کیا ہے۔جن میں پہلے نمبر آنے والے تھانہ کپ کے موجودہ محرر عمر فاروق۔دوسرے نمبر پر تھانہ شاہ رکن عالم  کا محرر شاہد سنگھیڑا اور تیسرے نمبر تھانہ ممتاز آباد کا محرر سہیل اکبر  کا نام لیا جارہا ہے۔تاہم کسی مصدقہ ذرائع نے محرروں کے امتحان  میں  پوزیشن لینے والوں کی تصدیق نہیں کی۔مگر پاس ہونے والوں کی ہیڈ کانسٹیبلز کے ناموں کی لسٹ ضلعی پولیس سربراہ کے پاس پہنچ چکی ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتہ بھی محرر امتحان پاس کرنے والوں کو پوسٹنگ دینی تھی۔

شارٹ لسٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -