ملتان، ایس ایس پی آپریشنز کی سیٹ  چھ ماہ سے  خالی، انتظامی امور متاثر

ملتان، ایس ایس پی آپریشنز کی سیٹ  چھ ماہ سے  خالی، انتظامی امور متاثر

  

 ملتان (وقائع نگار)ڈسٹرکٹ ملتان میں ایس ایس پی اپریشنز کا عہدہ گزشتہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود خالی پڑا ہے۔جس پر عارضی چارج دیکر کام چلایا جارہا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کا عہدے پر مستقل تعیناتی نہ(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 ہونے سے انتظامی امور متاثر ہورہے ہیں۔ واضح رہے ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے عہدے پر محمد کاشف اسلم تعینات تھے۔جن کو تقریبا چھ ماہ قبل تبدیل کرکے ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کردیا گیا تھا۔اس کے بعد مذکورہ عہدے کا اضافی چارج ایس ایس پی انوسٹی گیشن  ربنواز تلہ کے پاس ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان ایس ایس پی آپریشنز کے عہدے پر تعینات ہونے کیلئے کوئی افسر تیار نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان ضلع میں سب سے بڑا مسلہ ایس ایس پی اپریشنز کی مستقل رہائشی گھر کا ہے۔اگر رہائش کا بندوبست  سہی طریقے سے ہوجائے۔تو شاہد پھر کوئی افسر ملتان ایس ایس پی آپریشنز کے عہدے پر لگا جائے۔

متاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -