واسا ملتان، مستقل ایم ڈی کی  تعیناتی کیلئے سمری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ  روانہ، رواں ہفتے اہم فیصلے متوقع

  واسا ملتان، مستقل ایم ڈی کی  تعیناتی کیلئے سمری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ  ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر)واسا ملتان میں مستقل ایم ڈی کی تعیناتی کیلئے ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اقبال ناصر کی تعیناتی کیلئے سمری بھجوادی گئی ہے اس ضمن میں ملتان (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

میں واسا کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر ڈی جی ایم ڈی اے کی جانب سے ایس سی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اقبال ناصر کی ایم ڈی واسا ملتان کے عہدے پر تعیناتی کیلئے سمری سیکرٹری ہاؤسنگ کو بھجوائی گئی تھی جنھوں نے منطوری کیلئے مذکورہ سمری وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دی ہے جبکہ دوسری جانب قائمقام ایم ڈی واسا مشتاق خان نے بھی مذکورہ عہدے پر مستقل تعیناتی کیلئے ملتان کے دو بڑے سیاسی ڈیروں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاہم واسا میں مستقل ایم ڈی کی تعیناتی رواں ہفتے متوقع ہے۔

فیصلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -