مرکزی میلا د کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ آزادی مارچ، شرکاء پر گل پاشی

     مرکزی میلا د کمیٹی کے زیراہتمام سالانہ آزادی مارچ، شرکاء پر گل پاشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم ٹاؤن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ منعقد ہونیوالاچوتھا سالانہ آزادی مارچ میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوکر گلشن مارکیٹ،نون چوک سے ہوتا ہوا گلستان مارکیٹ میں اختتام پذیرہوا۔آزادی مارچ کی قیادت مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی،پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود،تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین،متحدہ (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
میلاد کونسل کے رہنما خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری،مرزاارشدالقادری اوردیگر قائدین نے کی۔جبکہ علماء  کرام،مشائخ عظام کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما عارف چوہدری،میاں نوراحمد سہوراؤ محمد عارف رضوی،ساجد قادری،حافظ منظورالہی،ثمر حامدی،میجر محمد اقبال چغتائی،علامہ عبدالرزاق حامدی،بشارت عباس قریشی،سابق چیئرمین حاجی محمد رفیق،شیخ عمران ارشدراؤ مظہر الاسلام،چوہدری حامد ارائیں،شاہ محمد خان ناصر،حافظ ظفر قریشی،ملک محمد یوسف،سلیم درباری،قاری توفیق حامدی،قاری حنیف انصاری،پیر افضل فرید چشتی،علامہ امیر اظہر سعیدی،،علامہ سعیداختر،الحاج محمد علی انصاری،ضیاء  انصاری،غلام حسین فریدی،عبدالرزاق حامدی،محمدفیاض حامدی،ادریس ثناء،محمداکرم پنڈا، و دیگر بھی شامل تھے۔ا?زادی مارچ میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر طبقہ ہائے فکر سے متعلقہ لوگوں نے شرکت کی۔ا?زادی مارچ میں قائدین کے علاوہ معصوم بچوں اور دیگر سینکڑوں شرکاء  نے جناح کیپ پہن کر شرکت کی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نشانی ”جناح کیپ“کو پہننے کی روایت کو زندہ کرنے کا عزم کیا اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ا?زادی مارچ میں خصوصی ٹرک پر ملی ترانے عوام کا جوش گرماتے رہے جبکہ شرکاء  مارچ کا جذبہ دیدنی تھا۔ا?زادی مارچ میں تمام روٹ کو مختلف بینرز اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا،تاجروں کی جانب سے ا?زادی مارچ کے روٹ پر ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ سابق چیئرمین گلگشت راؤ مظہر الاسلام کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی موبائل سبیل پورے راستے ا?زادی مارچ کے شرکاء  کے ساتھ رہی جبکہ ملتان کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد یوسف،ملک عمران یوسف کی جانب سے میٹھے شربت کی سبیل بھی لگائی گئی۔ا?زادی مارچ کے شرکاء  پر پورے راستے گل پاشی کی گئی،اور مختلف جگہوں پر بھرپوراستقبال کیا گیا۔مختلف مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی شرکاء  ا?زادی مارچ کا استقبال کیا گیا۔ا?زادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی صورت میں ہمیں ایک عظیم نعمت سے نوازا ہے۔ا?ج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر حملے کئے جارہے ہیں مگر ہم بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارے ا?باؤ اجداد نے بنایا اورمیلاد منانے والے ہی ا?ج اس کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کریں گے۔پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود اورعارف چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔دشمن ہمیں کمزور نہ سمجھے،ہمارے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔دشمن ملک کشمیر میں ظلم وستم بند کرے ورنہ اپنے انجام کیلئے تیار رہے۔راؤ عبدالقیوم شاہین،خواجہ شفیق اللہ صدیقی البدری اورمرزاارشدالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے ہی اصلی قومی ہیروہیں۔ا?ج جشن ا?زادی کے موقع پر پور ی قوم اپنے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ہم پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور نظریاتی سرحدوں پر کوئی ا?نچ نہیں ا?نے دیں گے۔ا?زادی مارچ میں مختلف تنظیمات نے جلوسوں کے ہمراہ شرکت کی۔ا?زادی مارچ کے اختتام پر استحکام پاکستان اورشہدائے ا?زادی کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
گل پاشی