رحیم یارخان:چوری کی14وارداتیں،ملزمان لاکھوں کا سامان سمیٹ کر فرار

    رحیم یارخان:چوری کی14وارداتیں،ملزمان لاکھوں کا سامان سمیٹ کر فرار

  

  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 14 وارداتوں میں ملزمان نقدی موبائل فون طلائی زیورات موٹر سائیکل ریڑھی چاول چرا کر فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر مقدمات درج،تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات تھلی چوک کے رہائشی محمد جمشید کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان شکیل وغیرہ نے 24 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا دوسری واردات چک (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

72 کے رہائشی عبدالستار کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 65 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات ٹھل حسن کے رہائشی محمد ریاض کے ساتھ پیش آئی جہاں 3 ملزمان محمد زاہد وغیرہ نے 52 ہزار 500 روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے چوتھی واردات چک 39 کے رہائشی محمد رمضان کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 64 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے پانچویں واردات عزیز آباد کے رہائشی کامران سعید کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 20 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات ٹبی لاڑاں کے رہائشی محمد حامد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات میانوالی قریشیاں کے رہائشی شبیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا آٹھویں واردات کچی منڈی کے رہائشی محمد سجاد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 54 ہزار 500 روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا نویں واردات بائی پاس روڈ کے رہائشی محمد اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا دسویں واردات خانپور کے رہائشی محمد وزیر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 80 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا گیارہویں واردات ترنڈہ محمد پناہ کے رہائشی محمد علی کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان اقبال وغیرہ نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا بارہویں واردات کوٹلہ حیات کے رہائشی غلام یسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 40 ہزار روپے مالیت کی ریڑھی چرا لی تیرہویں واردات احمد پور لمہ کے رہائشی محمد اسماعیل کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم جنید نے 20 ہزار روپے مالیت کے چاول چرا لیے جبکہ چودھویں واردات گیراں کے رہائشی عباس انور کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 55 ہزار روپے مالیت کے مویشی چرا لیے ملزمان فرار مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -