چیف ٹیکنیشن سی ای او ہیلتھ آفس چوہدری عمران کرونا سے جاں بحق

  چیف ٹیکنیشن سی ای او ہیلتھ آفس چوہدری عمران کرونا سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( وقائع نگار)چیف ٹیکنیشن سی ای او ہیلتھ آفس ملتان  چوہدری عمران کورونا کے باعث گزشتہ روز اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ باقرہ اباد جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے صدر ملک عمران یوسف۔ نشتر پیرا میڈکس کے صدر رانا عامر علی۔کارڈیالوجی ہسپتال کے صدر کلیم سرانی(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
۔الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے صدر مقبول گجر۔رانا طفیل۔ چوہدری محمد حسین۔رضوان علی۔ چوہدری الیاس۔عزیز اللہ اعوان۔محمد تنویر۔اے ڈی کنول۔عبدالرحمان۔محمد امین۔حکیم وزیر تارڈ۔حاجی طاھر حسین۔مختیار راٹھور۔سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی آج انکی رھائش گاہ واقع یو بلاک نیو ملتان میں صبح 9 بجے ہوگی۔ دریں اثنا پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ملتان کا تعزیتی اجلاس ملک عمران یوسف کی زیر  صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں سی ای او ہیلتھ آفس کے چیف ٹیکنیشن چوہدری عمران کی وفات پر اظہار تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعاکی گ? پیرا میڈکس ڈسٹرکٹ ملتان کے عہدداران ملک عمران یوسف۔رانا عامر علی۔اے ڈی کنول۔کلیم سرانی۔محمد امین۔رانا محمد طفیل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چو ہدری عمران کی محکمہ صحت کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں شہید کا درجہ دیکر پاکستان کے سول اعزاز سے نوازہ جاے انہوں نے کہا کہ چوہدری عمران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہی ہوسکے گا۔
جاں بحق