جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد کے 16 سکیورٹی کیمرے خراب 

     جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد کے 16 سکیورٹی کیمرے خراب 

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر کے 16 سیکیورٹی کیمرے خراب ہوگئے تاہم سی ڈی اے کی جانب سے بجٹ کی کمی کے باعث کیمروں کی مرمت نہیں کی جا سکی جبکہ کنونشن سنٹر میں صدر اور وزیر اعظم سمیت کئی اہم وزراء اور عوام کی کثیر(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 تعداد مختلف تقریبات میں شرکت کرتی ہے خراب سی سی ٹی وی کیمروں کے باعث اہم ترین شخصیات کے پروگرام خطرے میں پڑگئے ذرائع کے مطابق سرکاری و غیر سرکاری سطح پر اہم تقریبات کے لئے مختص کنونشن سنٹر میں نصب 16 سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہواگزشتہ چار ماہ کے دوران کیبنٹ ڈویژن اور وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے حکام کو کیمروں کی خرابی کے متعلق دو مرتبہ آگاہ کیا  ذرائع سی ڈی اے کے مطابق کنونشن سنٹر میں نصب سیکیورٹی سسٹم پرانا ہونے کی وجہ سے قابل مرمت نہیں پورا سیکیورٹی سسٹم تبدیل ہونے کے قابل ہے۔

کیمرے خراب 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -