میلسی، ذہنی معذور خاتون کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی

میلسی، ذہنی معذور خاتون کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی

  

 میلسی(تحصیل رپورٹر)30 سالہ ذہنی معذور خاتون نے مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ صدیق اکبر کے رہائشی قاری محمد اسماعیل کی دختر (الف) جو شادی کے بعد طلاق یافتہ ہو گئی اور اسی غم میں ذہنی معذوری کا شکار تھی گذشتہ روز مبینہ طور پر خاتون نے فدہ نہر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا دو پلی کے مقام پر شہریوں نے نعش دیکھ کر پولیس تھانہ سٹی میلسی کو اطلاع دی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -