علاقے کی ترقی کیلئے لیاقت پور کو ضلع کا  درجہ دینا انتہائی ضروری، سید مسعود عالم شاہ

    علاقے کی ترقی کیلئے لیاقت پور کو ضلع کا  درجہ دینا انتہائی ضروری، سید ...

  

لیاقت پور(نامہ نگار)سابق رکن صوبائی اسمبلی و تحصیل ناظم مخدوم سید مسعود عالم شاہ نے کہا ہے کہ لاکھوں شہریوں کی ترقی اور عوام کی بہبود کے لئے لیاقت پور کو ضلع کا درجہ دینا ضروری ہے جب تک لیاقت پور ضلع نہیں بنے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 گا علاقہ کی محرومی اور پسماندگی دور نہیں ہو سکے گی محسن آباد میں ضلع بناؤ تحریک لیاقت پور کے چیئرمین شجر حسین نقوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ بتایا کہ بطور تحصیل ناظم بھی انہوں نے اعلی حکام سے کہا تھا کہ لیاقت پور کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے لیاقت پور دوسری جنگ عظیم کی طرح تباہ حال لگتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان نے مخدوم سید احمد عالم انور سابق ایم این اے کی قیادت میں تحصیل کے انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مزکزی کردار ادا کیا ہے لیاقت پور میں سرکاری دفاتر کیلئے لیے اراضی موجود ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے بھی ضلع کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا ہے جس پر وزیر اعلی پنجاب نے انہیں یقین دلایا ہے کہ جب بھی کوئی ضلع بنا تو ان میں پہلا نام لیاقت پور کا ہوگا مخدوم مسعود عالم نے ضلع بناؤ تحریک کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا وفد میں جعفر خان، محمد اسلم کھچی، ابرار مرتضٰی، اظہر نوید،غزالہ جبیں، اور دیگر شامل تھے۔

مسعود عالم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -