ملکی معیشت کا بیڑہ غرق، حالات کی  بے یقینی سے عوام مایوس،ذیشان اختر

  ملکی معیشت کا بیڑہ غرق، حالات کی  بے یقینی سے عوام مایوس،ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ ہماری منزل ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے،مدینہ منورہ کی اسلامی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 ریاست جس کا نمونہ ہے۔ عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے،سرمایہ دار چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان کرپٹ افراد کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہی جمہوریت کی بالادستی اورترقی کی ضامن ہے۔تمام ترقی یافتہ ممالک نے اسی راستے پر چلتے ہوئے دنیامیں اپنا لوہامنوایا۔ملکی حالات کی بے یقینی نے عوام کو مایوس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پیچیدہ حالات کوسلجھانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں اپنامثبت کردار اداکریں۔ملک کی موجودہ سنگین صورتحال کے باعث پوری قوم اور بیرون ملک آباد پاکستانی بے انتہا پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں برسوں سے جاری کرپٹ نظام کو ختم کرنے کا وقت آن پہنچاہے۔مٹھی بھر اشرافیہ پورے ملک پرقابض ہے 73برس سے جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے عوام کو یرغمال بنایاہواہے۔انہوں نے کہاہے کہ ناقص حکومتی پالیسیوں کی بدولت غریب غریب تر اور امیر امیر ترہوتا چلاجارہاہے۔
ذیشان اختر