بہاولپور:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، برطرف  ملازمین کا حکام کیخلاف شدید احتجاج

  بہاولپور:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، برطرف  ملازمین کا حکام کیخلاف شدید ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے برطرف ملازمین کاکالی پٹیاں باندھ کراحتجاج‘ ہمیں بلاجواز(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

فارغ کرناغیرقانونی وغیرآئینی ہے۔یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے برطرف ملازمین محمدسہیل اختر‘ محمداجمل‘ محمداکمل سعید‘نویداطہر‘ سیدطحہ عباس اورخواجہ رحمت حسین نے گذشتہ روز احتجاج کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کسی بھی ملازم جسکی مدت ملازمت تین سال سے زیادہ ہو اسکو نوکری سے بلا جواز فارغ کرنا غیر آئینی ہے۔ وائس چانسلر نے بغیر کسی نوٹس ای میل کے ذریعے ملازمین کو برطرف کیا۔ جالیہ کرونا وبا کے پیش نظر جہاں پہلے ہی ملازمت پیشہ لوگ بہت کٹھن حالات سے دوچار ہیں ان کو یوں بلاجواز فارغ کرنا ظلم و نا انصافی ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس اس واقعہ کا نوٹس لیں اور برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -