سکولز کھولنے کی تیاریاں‘ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

   سکولز کھولنے کی تیاریاں‘ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب میں 15ستمبر سے سکولز کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔حکومت کی طرف سے افسران تعلیم اور سکولز سربراہان کو جاری ہدایات کے مطابق اقدامات کرنے کا حکم دے دیا گیا‘حکومت نے تمام ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے‘محکمہ تعلیم سکولزپنجاب نے سکولز کھولنے کے حوالے سے جو ایس او پیز تیارکئے ہیں ان(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 کے مطابق ایک کلاس میں 20 سے زائد بچے نہیں بٹھائے جائیں گے۔جن سکولوں میں جگہ کی قلت ہو گی وہاں مارننگ اور ایوننگ شفٹوں  میں بچوں کو پڑھایا جائے گا‘ایک ڈیسک پر تین کی بجائے دو طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی‘تمام سکولوں میں اسمبلی، بریک نہیں ہو گی اور کسی بھی قسم کے فنکشن کرنے پر پابندی ہو گی‘بچوں کو صرف حساب، انگریزی اور سائنس کے مضامین پڑھائے جائیں گے اور چھٹی ہو جائے گی باقی مضامین کا کام گھروں میں کرنے کیلئے دیا جائے گا۔صبح سکول لگنے سے قبل تمام کلاس رومز میں جراثیم کش سپرے کرنا لازم ہو گا‘ ان ایس او پیز پر عملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -