بہاولپور:میٹروپولیٹن کارپوریشن کا  رجسٹریشن عملہ غائب، مسائل میں اضافہ

بہاولپور:میٹروپولیٹن کارپوریشن کا  رجسٹریشن عملہ غائب، مسائل میں اضافہ

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  بہاولپورسٹی کی یونین کونسل نمبر13,11,10,9 میں تعینات رجسٹریشن کلرک عبداللہ کاٹرانسفر ہوااس کی جگہ آنیوالے کلرک یاسرلودھی تعینات میٹروپولیٹن کے انکروچمنٹ سٹورکلرک نے(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

 چارج لیناتھاجبکہ عبداللہ کلرنے پانچ روز قبل چارج چھوڑ کرچلاگیااوراس کی جگہ آنیوالے کلرک یاسرلودھی نے چارج نہ لیا اہم ترین سیٹ اورریکارڈ بے یارومددگار شہری بچوں کی پیدائش کے اندراج اموات کے اندراج اورنکاح نامہ کے اندراج کے سرٹیفکیٹ کے حصو ل کیلئیتنگ کررہے ہیں یاسرلودھی اہم ترین سیٹ پرتعینات ہے جہاں رشوت کابازار گرم ہے اسی بناپراس نے اس سیٹ کاچارج نہ چھوڑاہے میٹروپولٹین کے ذمہ دارافسران کی بے حسی کی وجہ سے شہری کئی روز سے ذلیل وخوار ہورہے ہیں اموات وغیرہ کی جمع شدہ درخواستوں کے نہ توسرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں اورنہ ہی نئی درخواستیں اندراج رجسٹریشن جمع کی جارہی ہیں کیونکہ پانچ روز سے سیٹ خالی ہے اس صورتحال بارے چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور محمدشفیق سے پوچھاگیا توانہوں نے کہاکہ کل سے کلرک کاشروع کردے گا۔شہریوں عبدالعزیز، عبدالقادر، اسلم وغیرہ نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، ایڈمنسٹریٹر، کمشنر میٹروپولیٹن سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -