ملک میں مہنگائی کا طوفان، حکمران غریب عوام کی چیخیں سن لیں، افتخار خان

ملک میں مہنگائی کا طوفان، حکمران غریب عوام کی چیخیں سن لیں، افتخار خان

  

 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں مگر ایمپائر کی انگلی ابھی تک نہیں اٹھ رہی. علیمہ باجی' علیم خان' جہانگیر ترین' بی آر ٹی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

سمیت کابینہ کی اکثریت کھربوں روپے لوٹ چکے ہیں مگر وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔پیپلزپارٹی کی طرف سے نیب پر خدشات کو سپریم کورٹ' ہیومین رائٹس واچ نے بھی تصدیقی مہر لگادی ہے مگر حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے کہا کہ چئیرمین نیب پر تو شکوک وشبہات تھے مگر سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب عرفان منگی کی غیرقانونی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھا دیئے جس کے اقراری جواب میں عرفان منگی نے اپنے تجربے میں خود کو انجینئر کہا جس پر پاکستانی قوم حیران و پریشان ہے انہوں نیکہا کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں نیب کی کارکردگی کو محض سیاستدانوں اور میڈیا کے خلاف انتقامی کارروائیاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ' سعد رفیق اور میرشکیل الرحمٰن کو حکومت نے نیب کے ذریعے بغیر کیس کے زیرعتاب کررکھا ہے جس سے اقوام متحدہ کے چارٹرڈ اور انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے انہوں نیکہا کہ عالمی سطح پر حکمرانوں کی سیاسی انتقامی کارروائیوں کے پول کھل چکے ہیں اور حکمران ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں جو کہ قابلِ مذمت امر ہے نوابزادہ افتخار احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک میں طوفانی مہنگائی کا سلسلہ چل نکلا ہے جس سے عوام پریشان اور حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے منتیں مانگ رہے ہیں ملکی معیشت کو تباہ کرنے والوں کا جانا ٹھہر گیا ہے اور ان حکمرانوں کو عوام کی بددعائیں لے ڈوبیں گے جبکہ آئندہ ملک کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے منتخب ہوگا اور ملک کی بھنور میں پھنسی کشتی کو نکالے گا اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -