کوٹے میں جبری کٹوتی پر مالکان کا احتجاج، رحیم یار خان: 65سے زائد فلو ر ملز بند، پرانا سٹاک ختم، آٹا، بحران شروع

کوٹے میں جبری کٹوتی پر مالکان کا احتجاج، رحیم یار خان: 65سے زائد فلو ر ملز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) آٹا بحران شدت اختیار کرگیا حکومت وقت کے کان پر جوں تک نہ رینگی تفصیل کے مطابق  محکمہ خوراک نے ضلع رحیم یار خان کو فلور ملز کوٹہ میں جبری کٹوتی کر کے کم کر دیا 55لاکھ ضلع کی آبادی کیلئے کوٹہ 12لاکھ کی آبادی کا جس پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے کوٹہ نا لینے کا فیصلہ کیا بائیکاٹ اور احتجاج شروع کر دیا 3روز گزر گئے مگر محکمہ خوراک ضلعی ا(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
نتظامیہ اور حکومت اس سنگین ایشو پر ٹس سے مس نا ہوئی  عوام کو آٹا تک دستیاب نہیں شہر میں کہر پھیلنے کا خدشہ ضلعی فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک کی سرد جنگ میں عوام کا نقصان عوام آٹے کے حصول کے لیے ماری ماری پھر رہی ہے تین دن سے آٹا سپلائی نا ہونے فلور ملیں بند ہونے سے سٹاک ختم آٹا نایاب ہو گیا با وسوخ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے سینئر صوبائی وزیر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مس گائیڈ کیا گیا 55لاکھ کی آبادی کو صرف شہری آبادی کے لیے کوٹہ اور دیہی اور چکوک کی عوام کو آٹا نا دینے کا فیصلہ کیا حالانکہ شہری آبادی کے ساتھ ساتھ دیہی و چکوک کی آبادی کی اکثریت فائین آٹا اور بیکری آئٹم استعمال کرتے ہیں  اس سلسلے میں کریانہ ایسوسی ایشن تاجر تنظیمیں،ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن اور سول سوسائیٹی سیاسی سماجی حلقوں نے برملا آواز اٹھائی اور کہا کہ تبدیلی سرکار کے دورمیں ایسے ایسے بحران پیدا ہو رہے ہیں پہلے پیٹرول سستا اور عوام کو دستیاب تک نا تھا، پیٹرول مہنگاہوا تو عوام کو ملنا شروع ہو  لیکن آٹا اور معدہ ملنا بند ہوگیا پہلے پہلے گندم سستی اور دستیاب تھی حکومت نے غریب عوام کی خوراک گندم کو ذخیرہ اندوزی کیا اور مارکیٹ میں گندم مہنگی مگر آٹا معدہ نایاب ہو گیا حکومت کی ناقص پالیسیوں اور نا تجربہ کاریوں کی وجہ سے عوام کو روز روز نئے بحران اور نئے امتحان میں ڈالا جا رہا ہے  اور خاص طور پر جنوبی پنجاب کے حقوق کے دعویدار حکمران ضلع رحیم یار خان کی فلور ملز کا کوٹہ بند کر کے 65سے زائد فلور ملز انڈسٹری کو بند کر دیا کیونکہ پہلے انکو گندم نہیں خریدنے نہیں دی گئی اب کوٹہ کم کر کے مزید انہیں تنگ کر کے فلور ملیں بند کروادی جس پر اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی بے معنی ضلع رحیم یار خان میں عوام کے ساتھ سوتیلا پن ختم کروانے میں حکمران جماعت کے نمائندگان بھی ناکام نظر آرہے ہیں اس سلسلے میں بڑے عوامی رد عمل کا اندیشہ ہے جس پر حکومت کو کنٹرول کرنا مشکل ترین بن جائے گا یا ملک بھر کی فلور ملز بند ہو جائیں گی اور آٹا، معدہ پورے ملک میں دستیاب نہیں ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ پالیسی ساز اداروں پر ہو گی۔ 
خدشہ