بیرسٹر تاج لنگاہ کی81ویں سالگرہ، قوم  پرست جماعتوں،دانشوروں کا ملک اللہ  نواز وینس کی رہائش گاہ پر اجلاس، مرحوم  کی خدمات کو زبردست خراج تحسین

بیرسٹر تاج لنگاہ کی81ویں سالگرہ، قوم  پرست جماعتوں،دانشوروں کا ملک اللہ  ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے زیر اہتمام بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر سرائیکی قوم پرست جماعتوں اور دانشوروں کا مشاورتی کٹھ پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس کی رہاش(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 گاہ پر منعقد ہوا صدارت پارٹی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کی مشاورتی اجلاس میں سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون، سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور احمد دھریجہ، جام اظہر مراد چئیرمین سرائیکی فائڈیشن، مظہرعباس کات چیئرمین سرائیکستان نیشنل تحریک، شاہ نواز مشہوری چیئرمین سوجھل دھرتی واس، مخدوم اکبر شاہ مرکزی سینئر نائب صدر سرائیکی قومی اتحاد، راشد عزیز بھٹہ چیئرمین سرائیکی ایکشن کمیٹی، محمد انور بھٹہ پریزیڈنٹ سرائیکستان نیشنل پارٹی، شاہد کوکب نوناری سرائیکستان ورکر فورم سربراہ، ملک اعجاز احمد لانگ چیئرمین یوسی 185، مہر رستم علی سیال پاکستان قومی اتحاد صوبائی رہنماء، شریف خاں لشاری سرائیکستان قومی اتحاد،نزیر کٹپال، اللہ وسایا خاں لنگاہ مرکزی نائب صدر PSP،ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز ونگ پی ایس پی اور دیگر پارٹیز کارکنان نے شرکت کی نظامت کے فرائض محمد اکبر انصاری PSP نے دیے اس موقع پر بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی 81 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ مقررین نے بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ کی سرائیکی قومی تحریک کے لیے جدوجہد کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ آج سرائیکی قومی تحریک کے تمام سرکردہ شخصیات اور نمائندے سرائیکی تحریک کو منظم اور جدوجہد کو تیز کرنے کے لیے یک نکاتی ایجنڈا اور مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر متفق ہوتے ہیں جوکہ یقیناً سرائیکی تحریک کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ تمام قوم پرست جماعتیں، دانشور، ادیب اور شعراء کرام مل کر ہی موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلا سکتے ہیں اگر بیرسٹر تاج لنگاہ کے نظریے کو آگے لے کر چلنا ہے تو تمام سرائیکی سیاسی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے مرکزی صدر پی ایس پی ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ پنجابی بیوروکریسی سرائیکی خطے کے تمام مسائل پر قابض ہے سول سیکرٹریٹ سرائیکی قوم کے مسائل کا حل نہیں ایک منظم سازش کے تحت سرائیکی خطے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کیا جا رہا ہے جسکی ہم قطن اجازت نہیں دیں گے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون نے کہا کہ سرائیکی قوم پرست جماعتیں پہلے ہی متحد تھے اور اب بھی حکمرانوں کے خلاف تحریک چلانے کے لیے پر امن عزم ہیں سب سیکرٹریٹ کے ڈرامے کو ناکام بنانے کیلئے جب تک تمام سرائیکی قوم پرست ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نہیں ہونگے اس وقت تک حقوق حاصل نہیں ہونگے ظہور احمد دھریجہ نے کہا کہ جلد لائحہ عمل مرتب کر کے سرائیکی وسیب کے 23 اضلاع میں جلسے، جلوس، ریلیاں اور مظاہرے کریں گے جس میں موجودہ حکومت کے پتلے بھی جلائیں گے راشد عزیز بھٹہ نے کہا کہ اس وقت ہمیں پورے وسیب میں ریلیوں اور مظاہروں کی ضرورت ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

سالگرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -