وہاڑی،گیس ری فلنگ کے دوران دھماکہ،3افراد شدید زخمی

 وہاڑی،گیس ری فلنگ کے دوران دھماکہ،3افراد شدید زخمی

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)جنرل بس سٹینڈنادر سینما مارکیٹ میں گیس سلنڈر دکان میں دھماکہ کے نتیجہ میں دوکان مالک اس کا بیٹا اور پڑوسی بری طرح جھلس گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کے قریب  نادر سینما مارکیٹ میں گیس سلنڈر دوکان میں سلنڈر پھنٹے سے زوردار دھماکہ ہوا دھماکے کے نتیجہ میں دوکان مالک شاہد،اس کا بیٹا شہباز اور پڑوسی اسحاق بری طرح جھلس گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ عینی شاہدین (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے مطابق دھماکہ گیس ری فلنگ کے دوران ہوا دھماکہ کی گونج سے ارد گرد کی دوکانوں کی چھتیں گر گئیں ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرکے دو دوکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ شہر کے درمیان غیر قانونی گیس ری فلنگ کے دوران ہونے والے دھماکہ پر شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -