ملک بھر کی طرح ضلع دیر لوئر میں کورونا ریلیف ٹایئگرز ڈے منایا گیا 

ملک بھر کی طرح ضلع دیر لوئر میں کورونا ریلیف ٹایئگرز ڈے منایا گیا 

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) ملک بھر کی طرح ضلع دیر لوئر میں کورونا ریلیف ٹایئگرز ڈے منایا گیا اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن تیمرگرہ کے زیر اہتمام تیمرگرہ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان تھے جبکہ تقریب میں دوسروں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن، کنزرویٹر سلطان یوسف،اے ڈی سی اشفاق احمد،ٹی ایم او تیمرگرہ شکیل حیات،اے سی تیمرگرہ طاہر علی،محکمہ فارسٹ،سو ل سوسائٹی اور کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کے رضاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر کنزرویٹر سطان یوسف نے بتایا کہ کورونا ریلیف ٹائیگرز ڈے کی مناسبت سے ضلع میں 56ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے جس میں فروٹ کے وپدے بھی شامل ہے،،تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شفیع اللہ خان نے کہاکہ ماحول کی خوبصورتی اور بڑھتے درجہ حرارت کو کنٹرول میں لانے کیلئے شجرکاری وقت کی اہم وقت ضرورت ہے،درخت لگانا صدقہ جاریہ ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کا بھی ذریعہ ہے، انھوں نے کہاکہ الودگی کا خاتمہ کا واحد حل زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں،درخت لگانے سے قدرتی آفات اور زمین کی کٹاؤ روکنے میں مددگار ثابت ہونے سمیت صاف وستھرے ماحول فراہم ہوتا ہے،انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -