شبقدر موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس‘ صارفین ذہنی کو فت کا شکار

شبقدر موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس‘ صارفین ذہنی کو فت کا شکار

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) شبقدر موبائل کمپنیوں کی ناقص سروس رابطوں میں مشکلات۔ صارفین ذہنی کو فت کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدر اور ملحقہ علاقوں میں کوئی موبائل کمپنی معیاری سروس فراہم نہیں کررہا ہے جس سے تجارتی حلقوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ایک صارف امداد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ سال سے ہر مہینے یوفون کال سنٹر سے رابطہ کرکے اپنا کمپلینٹ لکھ دیتا ہوں ہر بار یہی جواب ملتاہے کہ کمپنی شبقدر میں معیاری سروس نہیں دے سکتا۔ انھوں نے بتایا کہ اگر یوفون اور دوسری کمپنیان معیاری سروس نہیں دے سکتا تو پھر عوام کو لوٹنا بھی بند کردے انھوں نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ بہت جلد یوفون کے خلاف عدالت جاؤں گا۔ دوسری طرف موبائل کمپنیوں کا سروس اتنا ناقص ہے کہ شبقدر بازار میں بھی اکثر نیٹ ورک فیل ہوجاتا ہے عوامی حلقوں نے پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کو باربار تنبیہ کے نوٹس دینے میں تو لمحہ بھر دیر نہیں لگاتے تو خدا کیلئے ان موبائل کمپنیوں کوبھی عوام کو لوٹنے سے منع کرنے کیلئے کبھی کبھی تنبیہ کیا کریں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -