پاسبان اور اہل سنت و الجماعت کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی

پاسبان اور اہل سنت و الجماعت کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت ریلی

  

خیبر (بیورورپورٹ) تنظیم پاسبان اور اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کی ریلی کا انعقاد کیا گیا جسم میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ریلی کی قیادت تنظیم پاسبان کے صدر طیب خلیل پاسبان ڈویژن کے صدر ملک انعام جمیعت علمائے اسلام کے صاحبزادہ محمدعمر بنوریاہل سنت والجماعت کے مولانا ودان اللہ درویش قاری نصیر الدین و دیگر کر رہے تھے ریلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کی ذمہ دار ہر مسلمان کا فرض ہیں اور وہ غازی فیصل خالد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نبوت کے جھوٹے دعوے دار کو اپنے انجام تک پہنچایا انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ غازی فیصل خالد کی رہائی کو یقینی بنایئں اوربغیر کسی دباؤ کے ان کو رہا کیا جائے انہوں نے بتایا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہیں اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے وہ اپنی تن من دینے کو ہمہ وقت تیار ہیں ریلی لنڈی کوتل ہسپتال چوک سے ہوتا ہوا باچا خان چوک پر احتتام پزیر ہوا 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -