مخصوص نشستوں کا خاتمہ‘ وی سی ملتان یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مخصوص نشستوں کا خاتمہ‘ وی سی ملتان یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ(نمائندہ پاکستان)ضلع خیبر باڑہ میں طلبا نے قبائلی طلبا کیلئے مخصوص سیٹس کی حیثیت ختم کرنے پر بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جن پر وی سی کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ مظاہرین نے یونیورسٹی وی سی کے خلاف نعرے بازی کی۔ باڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں طلبا میں خیبر سٹوڈنٹس یونین، پشتون سٹوڈنٹس کونسل بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی اور ضلع خیبر کے دیگر طلبا تنظیموں کے طلبا شامل تھے۔ اس موقع پر طلبا کا موقف تھا کہ بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں قبائلی طلبا کیلئے فری داخلہ و ہاسٹل قیام ختم کرکے ان کو فیس پر کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مزکورہ یونیورسٹی میں 250 تک قبائلی طلبا کیلئے مکمل فری سیٹس مختص کئے گئے تھے تاہم موجودہ وی سی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ان کو ختم کرکے کوٹہ سسٹم اور باقاعدہ فیس پر داخلہ کر دیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا انضمام میں قبائلی طلبا کی دس کیلئے فری تعلیم اور تمام سیٹس کو دگنا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ اب اسکے برعکس قبائلیوں کو تعلیم سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ مزکورہ سیٹس دوباورہ فری کی جائے تاکہ متاثرہ قبائلی طلبا تعلیم سے محروم نہ ہو۔