آزمائشی پودا لگا کر مردان ڈویژن میں شجر کاری مہم کا با ضابطہ آغاز

 آزمائشی پودا لگا کر مردان ڈویژن میں شجر کاری مہم کا با ضابطہ آغاز

  

پشاور(نمائندہ پاکستان) وزیر اعظم پاکستان اور کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے،،ٹری فار پاکستان ڈرائیو،،کے تحت مردان ولی آباد میں آزمائشی پودا لگا کر مردان ڈویژن میں شجر کاری مہم کا با ضابطہ طور پر آغاز کیا۔اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی انیلہ فہیم نے مردان اور تحصیل تخت بھائی میں شجر کاری مہم میں پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ، تحصیل کمپلیکس تخت بھائی اور آرکیالوجکل سائٹ میں پودے لگائے۔ انھوں نے کہا کہ درخت اور اسکی حفاظت کرنا صدقہ جاریہ ہے۔ اسلام نے ماحول کو ہر قسم کی ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ملک وقوم کو ترقی کی میدان میں لانے کے ساتھ ساتھ سیلاب اور گرمی سے نجات کا اہم قدرتی ذریعہ بتایا ہے۔ خاص کر موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری ایک اہم دینی قومی فریضہ اور ضرورت بن چکی ہے۔ انھوں نے عوامی فلاحی کاروباری تعلیمی اداروں سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ شجر کاری کی قومی مہم میں بحیثیت قوم اپنا اپنا کردار ادا کرکے آئندہ نسل کوہر قسم آلودگی سے پاک و صاف مستقبل دیکر اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے پورا کریں۔انھوں نے کہا کہ ضلع مردان انتظامیہ کی بھر پور کوششوں اور پورے ضلع میں عوامی تعاون سے شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج نمودار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ضلع مردان میں 50 ہزار پودے لگا ئینگے جس میں سول ڈیفنس کے رضا کار اور ٹی ایم اے کے اہلکارر حصہ لے رہے ہیں اور یہ سلسلہ اپنے حدف کو پورا ہونے تک جاری رہیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -