موبائل شاپ سے چوری کرنیوالا 4 رکنی گروہ گرفتار

موبائل شاپ سے چوری کرنیوالا 4 رکنی گروہ گرفتار

  

ہنگو(نمائندہ پاکستان)ہنگوتھانہ سٹی پولیس نے مو  بائل زون کی دوکان سے چوری کرنیوالے چاررکنی گروہ کوبینقاب کرلیا۔چوری وردات میں ملوث چاررکنی گروہ کیقبضے سے مال مسروقہ بھی برآمد کر کے قبضہ میں  لے لیا گیاہے'گرفتارچاررکنی گروہ نیدوکان سے چوری کرنے کے جرم میں ملوث ہونیکااعتراف جرم کرلیاہے۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی شاہ دوران خا  ن  تفتیشی افیسراے ایس ائی ایازخان کیہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ رات موبائل زون کی دوکان واقع گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2 میں عقب سے سوراخ کرکے قیمتی موبائل فونزاورفون کیپرزے چوری کرنے کی وردات کی گئی تھی'جس کی باقاعدہ ایف ائی ارمسمی احسان اللہ ولدمحمدکریم سکنہ چارسدہ کی مدعیت میں ابتدائی طورپر نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی میں درج  کردی گئی'ایس ایچ اونے بتایاکہ مقامی پولیس  نے چوری کی اس اندھیردات کوچیلنج سمجھ کرملزمان کی تلاشی شروع کردی اورتفتیش کواگے بڑھاتے ہوئے تفتیشی ٹیم نیڈسٹرکٹ پولیس افیسرشاہداحمدخان کی سخت ہدایات پراورایس پی انوسٹی گیشن اسلم نوازخان کی نگرانی میں ملزمان کاسراغ لگانے کیلئے جدیدسائنسی خطوط پرتفتیش کرکیاصل ملزمان حسن بٹ عرف موسی بٹ سکنہ جہلم حال راولپنڈی'حمیداللہ ولدعزیزخان'محمدرسول ولدمحمدحنیف جان اورعرفان اللہ ولدخطاب جان ساکنان محلہ سنگڑہ تک رسائی حاصل کرکیان  کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مالیت کے مسروقہ 64 موبائل فونزاورموبائل کیہزاروں پرزے برامدکرلئے ہے۔زیر حراست چاررکنی چورگروہ کوتھانہ سٹی میں چوری کے مقدمہ میں درج ایف ائی ارمیں باضابط طورپر نامزدکرکے انہیں بندحوالات کردیاہے'جن سے تفتیش کاعمل شروع کردیاگیاہے اس میں مزیداہم انکشافات متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -