پاک قطر فیملی تکافل مکمل طور پر اسلامی بنیادوں پر قائم ہے، میر علی شاہ 

پاک قطر فیملی تکافل مکمل طور پر اسلامی بنیادوں پر قائم ہے، میر علی شاہ 

  

تخت بھائی (احمد زادہ مہمند سے) پاک قطر فیملی تکافل کے گروپ ہیڈ میر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک قطر فیملی تکافل مکمل طور پر اسلامی بنیادوں پر قائم ہے اور اسکا مقصد استحصال نہیں بلکہ کفالت اور ایک مشترکہ نظام ہے۔ پاک قطر تکافل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑے تکافل کمپنی ہے جو پاکستان اور پاکستان میں تکافل کی ترقی کیلئے پرُ عزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں پاک قطر فیملی تکافل کے زیر اہتمام بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب کے مہمان خصوصی پاک قطر فیملی تکافل کے ڈائر یکٹر سلیز حق نواز تھے جنہوں نے بہترین کارکردگی پر وقاص احمد،وقار احمد یوسفزئی،میر علی شاہ،ضیا اللہ اور فخرالاسلام میں شیلڈ تقسیم کئیں۔تقریب سے فخر کونین اور عرفان اللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،مقررین نے کہا کہ پاک قطر تکافل پاکستان کی پہلی فیملی تکافل کمپنی ہے،جس نے اگست2007میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے تکافل لائسنس کے اجراء کے بعد اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کیا۔پاک قطر فیملی تکافل ملک کے علاوہ صوبہ خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اپنا برانچ نیٹ ورک قائم کرچکا ہے اور عنقریب دیگر شہروں میں یہ نیٹ ورک مزید وسیع ہوگا۔پاک قطر فیملی تکافل کا مقصد یہ ہے کہ تکافل کے ذریعہ ہر شخص کو معاشی تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کمپنی نے با صلاحیت اور خدمت کے جذبے سے سر شار افراد کا انتخاب کیا ہے،مزید برآں اپنے کسٹمرز کو بہترین کسٹمرسروسز فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ پاک قطر آپ کی خواہشات و ضروریات کے مطابق معاشی تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے سرمایہ کو طویل المیعاد سرمایہ کاری میں لگا کر آپ کو بہترین حلال منافع فراہم کرتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -