جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم  غیر تربیت افراد کے حوالے

  جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم  غیر تربیت افراد کے حوالے

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان پولیوں پروگرام ایک مرتبہ پھر اناڑی اور غیر تربیت یافتہ لوگوں کو حوالے کرنے کے لیے سفارشوں اور اقربا پروری کا سلسلہ شروع ہوگیا زرائع کیمطابق نیشنل کلب ڈیرہ میں سی ٹی سی کے تحت انٹرویوں کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن پراجیکٹ منیجر آصف وزیر نے انٹرویوز میں شفافیت کو نظر انداز کرکے اقرباپروری کو پروان چڑھایا اور کئی اہم پوسٹوں کے لیے ان افراد کو شارٹ لسٹ کیا جس کا دامن پہلے ہی بے شمار الزامات سے داغدار تھا۔زرائع کے مطابق عبداللہ شاہ جس پر پولیوں ورکر کی جانب سے پہلے یہ الزام لگا تھا کہ انھوں ورکروں سے ٹریننگ اور پوسٹنگ کے مد میں رشوت لی ہے۔عبداللہ شاہ کا نام دوبارہ شارٹ لسٹ کرکے دیگر امیدواروں کو نظر انداز کرنے پر تعیناتیوں کے مرحلے پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -