پشاور شہر میں غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر 

  پشاور شہر میں غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے جسکے باعث شہری گرمی سے نڈھال ہے تاہم پسکو حکام شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے میں نا کام رہی ہے شہریوں نے حکومت سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کے علاقوں کوہاٹی گیٹ،سرکی گیٹ،گل درہ چوک،وزیر باغ روڈ اور کاکشال سمیت دیگر علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ سخت گرمی میں بجلی نہ ہونے کے باعث گھروں میں بچے،،بورھے،خواتین اور مریض شدید مشکلات سے دو چار ہے جبکہ مساجد میں پانی تک نہیں ہوتا اور دیگر روز مرہ کے کام بھی متاثر ہونے لگے ہیں مذکورہ علاقوں کے عوام نے اس حوالے سے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -