درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، ڈاکٹر کاظم نیاز

      درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، ڈاکٹر کاظم نیاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے سختی سے خبردار کیا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور درخت کا ٹنے پر ٹمبر ما فیا کو قا نو ن کے مطا بق مثا لی سزا دی جا ئے گی تاکہ وہ دوسروں کے لئے عبرت کا نشان بن جائیں اور اس کا روائی میں متعلقہ محکمو ں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا  جس کے لئے انتظا میہ کو عوا می نما ئندو ں کا بھر پور تعاون بھی حا صل ہے۔چیف سیکریٹری خیبر پختو نخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحفظ ماحول کے جذبے سے سرشار ٹائیگرفورس،سماجی تنظیموں،طلبہ وطالبات اور خواتین و بچوں کے تعاون سے صوبے میں مزید شجرکاری اور اس کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔یہ انتباہ انہوں نے اتوار کے روز ایبٹ آباد مانسہرہ اور ہری پور میں ملک گیر شجر کا ری پروگرا مو ں کے افتتا ح اور کمشنر ہاؤس میں ہزارہ ڈویژن میں شجر کا ری مہم کے بارے میں بریفنگ کے دوران جاری کیا۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی،صو با ئی وزیرخوراک حاجی قلندر خان لودھی،سیکرٹری صحت سید امتیاز حسین شا ہ، کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود، ریجنل پو لیس آفیسر قا ضی جمیل الرحمن، رکن قو می اسمبلی علی خا ن جدون،کنزرویٹر فا رسٹ اظہر محمود،متعلقہ ڈپٹی کمشنرزو انتظامی افسرا ن اور دیگر محکموں کے افسرا ن بھی ان مواقع پر موجود تھے۔.چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ رواں شجرکاری مہم کو وزیر اعظم کی ٹا ئیگر فورس سے منسو ب کیا گیا ہے کیونکہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے کورونا وباء سے بچاؤ میں حکومت کے ساتھ مل کر قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی عوام کے مفاد میں قومی و سماجی مقاصد کے لیے اس فورس کی خدمات حاصل رہیں۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی سرگرمیوں میں انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور ٹائیگر فورس کے علاوہ طلباء و طالبات دیگر خواتین وبچوں اور جوانوں کی بھرپور شرکت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ معاشرے میں سماجی ذمہ داریاں پوری کرنے کا جذبہ اور خواہش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کو رونا کی وبا ء پر بھی اسی طرح کی مشترکہ جدوجہد سے قا بو پایا ہے چیف سیکر یٹری نے زور دیتے ہو ئے کہاکہ نئے درخت لگانے کی طرح پہلے سے موجود درختوں کی کٹائی روکنے کی مہم کی بھی شدید ضرورت ہے اور جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لئے ٹمبر ما فیا کے خلاف کاروائی میں بھی کسی قسم کے اثر رسوخ کو خا طر میں نہیں لایا جائے گا جبکہ رضاکار اور دو سرے محب وطن سما جی طبقے بھی ٹمبر ما فیا کا راستہ روک کر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمرا ن خا ن نے صو با ئی حکو مت کو پا نچ لا کھ پو دے لگا نے کا ہدف دیا تھا لیکن وزیر اعلی خیبر پختو نخوا محمود خا ن نے اس میں اضا فہ کر کے 35لا کھ تک پہنچا دیا جس میں سے تقریبا 12لا کھ پو دے صرف ہزارہ ڈویژن میں لگا ئے جا رہے ہیں۔چیف سیکر یٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے بتایا کہ حکومت میں کورونا پر حکمت عملی سے قابو پایا ہے ورنہ معاشی شعبوں کی بندش ہم برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیا حت کے شعبے کو بھی ایس او پیز کی پابندیوں کے ساتھ کھولا گیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہ لیا جا ئے کہ کورو نا کی وبا ء ختم ہوگئی ہے۔ بلکہ اس کے مکمل خاتمے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ ہزارہ میں سیا حتی معیشت جنگلات اور درختو ں کی وجہ سے مضبو ط ہے اگر درخت کا ٹنے کی روش جا ری رہی تو روزگار صاف ماحول کے ذریعے انسانی بقا کا یہ عظیم موقع بھی ہا تھ سے چلا جا ئے گا۔چیف سیکر یٹری نے کمشنر ہاؤس، شملہ پہاڑی ایبٹ آبا د، نتھیا گلی،بید ڑہ مانسہرہ اور ہر ی پور میں منعقد کیے گئے شجرکاری فیملی میلوں میں شرکت بھی کی اور وہاں ضلعی انتظا میہ، ٹائیگر فورس،عوامی نمائندوں،بچوں،محکمہ جنگلات اور سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کرپودے بھی لگا ئے۔