حقیقی عزت و احترام اللہ کے قریب پرہیز گاری ہے،عبدالقدیر اعوان

حقیقی عزت و احترام اللہ کے قریب پرہیز گاری ہے،عبدالقدیر اعوان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ جس دل میں اللہ کی یاد نہ ہو اس میں اندھیرا ہو تا ہے۔ایسے لوگوں کے دلوں پر شیطان کا تسلط ہوگا۔اور وہ اپنے دل کے اندھیروں کے سبب دوسروں کے بارے بدگمانی رکھیں گے اور معاشرتی برائیوں میں دوسروں کی غیبت کرنا،تضحیک کرنا یا کسی کو برے ناموں سے پکارنا دین اسلام ان سے منع فرماتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل عز ت اور مقام و مرتبہ، مال و دولت اورجاہ و جلال کوسمجھا جاتا ہے حالانکہ حقیقی عزت احترام  اللہ کریم کے نزدیک پرہیز گاری ہے۔اور اسے کسی کی پرواہ نہیں ہوتی کہ کوئی کیا کہے گا۔ہر عمل آخرت کو سامنے رکھ کر کرتا ہے۔اگر دل کو خالص کر کے عمل صرف رضائے باری تعالی کے لیے کیا جائے تو ہر کیا گیا عمل اللہ کے قرب کی طرف ایک سیڑھی بن جاتا ہے جبکہ اللہ کریم کا بہت بڑا انعام کہ ہم گناہ گاروں کو کیفیات قلبی سے منسلک فرمایا۔جب یہ برکات سینوں میں آتی ہیں تو بندہ مومن کو خالص کر کے اللہ کے روبرو کر دیتی ہیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -