مصنوعی مہنگائی کیخلاف بھر پور اقدامات کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیگی،انورتاج 

      مصنوعی مہنگائی کیخلاف بھر پور اقدامات کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی ...

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) مصنوعی مہنگائی کے خلاف بھر پور اقدامات کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیگی۔ 450کلومیٹر لمبا سوئی گیس پائپ لائن جلد بچھایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری برائے دفاع ملک انور تاج خان ایڈوکیٹ نے گلبہار کالونی شبقدر میں گیس کے افتتاحی تقریب سے اپنی خطاب میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ این اے23کے ہر گاؤں، محلہ اور گھر کو گیس فراہم کی جائیگی۔ جس کیلئے 450کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن منظورہوا۔ جس پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئیگا۔ ایم سی ون میں گیس مکمل ہوچکا ہے جبکہ ایم سی ٹو میں گیس کی فراہمی پر کام شروع ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے بار 600سے زائید ٹرانسفارمرکی مرمت ہوا جبکہ ڈیڑھ سے زائید نئی ٹرانسفامر لگایا گیا۔6عدد بجلی فیڈر پر کام شروع ہوا ہے جبکہ 3مزید فیڈرزکی منظوری ہو رہی ہے۔ 8فیڈرزپر اے بی سی کیبل منظور ہوچکا ہے جس سے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائیگا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ بجلی کی روانی کیلئے میٹر لگاکر بل کی ادائیگی کریں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین القومی طورپر تسلیم شدہ لیڈر ہے انھوں نے طالبان، امریکہ، قطر سعودی، ایران سعودی کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -