مٹہ سوات پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

مٹہ سوات پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

  

مٹہ سوات(نمائندہ پاکستان) مٹہ سوات پولیس سٹیشن ایس ایچ او نواب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پرہم نے ملزم ساجد ولد عالم زیب سکنہ برتھانہ کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمدکردی دوران تفتیش ملزم نے باقی تین اور موٹر سائیکلوں کی چوری کی نشادہی کی جو کہ پولیس نے ریکور کردی۔انہوں نے کہا کہ ایک اور کاروائی میں ملزم اسماعیل سکنہ مدینہ کالونی اورلعل ذادہ سکنہ رحیم آباد سے سینکڑوں گرام چرس بر آمد کرکے ملزمان گرفتار کرلئے۔ایس ایچ او مٹہ نے مذید کہا کہ ہم مٹہ تحصیل کے عوام کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں پولیس بروقت کاروائی کریں گے تاکہ معاشرہ جرائم سے پاک ہوجائے۔انہوں نے مذیدکہا کہ میں جرائم پیشہ افراد کے والدین اور خاندان والوں کو بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ جرائم میں ملوث افراد کی ضمانتیں نہ کریں اور ان کو سزادلوائے تاکہ آئندہ ایسے حرکتوں سے باز آجائے اور آپ کیلئے درد سر نہ بنیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -