لاک ڈاؤن‘ شہر بھر میں زیادہ تر کاروباری مراکز بند رہے
پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی درالحکومت پشاور میں اتوار کے روز لاک ڈاون کے باعث ناغہ ہونے کے بعد شہر بھر میں زیادہ تر کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا حجم بھی کم رہا تاہم شہریوں کی جانب سے کورونا سے بچاو کے ایس او پیز محض خواب بن کے رہہ گئے اور شہر میں گنتی کے افرا ہی ماک پہنتے ہوئے نظر ائے گے تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون مین ہفتہ کے دو دن ناغہ کے دوسرے روز اتوار کو شہر بھر میں سناٹا رہا کاروباری مراکز بند ہونے کے باعث شاہراوں اور بازاروں میں رش نہیں تھا جبکہ شہر کی سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے قدرے کم رہا شہر میں ضروری اشیاء کی دکانیں جنہیں لاک ڈاون میں کھلنے کی اجزات دی تھی وہ کھلی رہی اور ریڑھی بان جگہ جگہ بازاروں میں ڈھیرے جمائے نظر ائے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں کے علاوہ زیادہ ٹریفک نہیں تھی قابل ذکر امر یہ ہے کہ کورونا وباء کے کیسز میں کمی کے بعد شہر بھر میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز کو عوام نے ختم ہی سمجھا اور گنتی کے لوگ ہی ماسک اور دیگر ایس او پیز کا خیاال رکھ رہے باقی ایس او پیز پر کائی عمل درامد نہیں کر رہا۔