شانگلہ‘ ضلع بھر اور مضافات میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری 

شانگلہ‘ ضلع بھر اور مضافات میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری 

  

 الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ ضلع بھر اور مضافات میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ہے،مین سڑکوں میں سلائیڈنگ۔موسلادھار بارشوں سے شانگلہ کے مین سڑکوں سمیت لنکس روڈمیں سلائیڈنگ۔الپوری کے لوی خوڑ جبکہ کانا کے خان خوڑ اور دیگر برساتی ندی نالوں پانی کے بہاؤ میں اضافہ۔کروڑہ میں سلائیڈنگ سے الپوری بشام روڈ بند۔ بالائی علاقوں میں سیاحوں کا رش۔شانگلہ یخ تنگی اور دیگر سیاحتی علاقوں میں سہولیات کی فقدان۔سیاحتی علاقوں میں حکومت سہولیات فراہم کریں،سیاحوں اور اہل علاقہ کا مطالبہ۔ شانگلہ اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،جس سے سینکڑوں سیاحوں کا شانگلہ آمد جاری سیاح موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔یخ تنگی مالم جبہ اور دیگر سیاحتی مقامت پر سیاحوں رش بڑھ گیا ہے، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائیں شروع ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ ائندہ ہفتہ تک جاری رہنے کا نوید سنائی ہے، شانگلہ میں ہلکی اور تیزبارش کے بعدموسم خوش گوارہوگیا ہے، سیاحتی علاقوں یخ تنگی،ملم جابہ،جابہ،شانگلہ ٹاپ،شہیدی سر،اچر سر،اجمیر،اولندر اور دیگر سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کے رش میں اضافہ ہوگیا ہے اور سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ طغیانی کی وجہ سے مقامی پن بجلی گھروں کا نظام شدید متاثر ہوگیا،محکمہ موسمیات نے مزید بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -