ضلع اورکزئی میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن کا آغاز
ہنگو(بیورو رپورٹ) ضلع اورکزئی میں ٹائیگر فورس پلانٹیشن کا آغاز کردیا۔محکمہ فارسٹ مقرر کردہ 72 ہزار پودے لگانے کے ہدف حاصل کرنے میں کامیاب۔جنگلات کے اور حیات زندگی کاتعلق ازل سے ابد تک کاہے۔اور درخت لگانا صدقہ جاری بھی ہے۔ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ جنگلات لگانا ضروری ہے بلین ٹری منصوبہ شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس، محکمہ لائیوسٹاک،ایگری کلچر،سول ڈیفنس اور دیگر سرکاری ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایف اے شاہد نور خٹک،رینج آفیسر محمد علی ہلال نے اہلکاروں کے ہمراہ اورکزئی کے لوئر تحصیل خادیزئی اور دیگر علاقہ جات میں ٹائیگر فورس ڈے کے مناسبت سے پودے لگاکر شجرکاری مہم کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک کی زیر نگرانی پر 9 اگست ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر 72 ہزار پودے لگانا کا مقررہ ہدف پورا کردیا جس کے تحت ایک ہی دن میں 50 ہزار سے زائد پودے خادیزئی جبکہ باقی ماندہ ضلع اورکزئی کے دیگر علاقہ جات بشمول ایف آر کوہاٹ میں بھی پودے لگا کر ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے انہوں نے کہاکہ پودے لگا کر جنگلات کی فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اور جنگلات لگانے کے ساتھ ساتھ انکی آبیاری کرنا بھی ہم سب کی ذمیداری ہے انہوں نے کہاکہ جنگلات کی قدرومنزلت میں ازل سے ابد تک کوئی کمی نہیں لاسکتا کیونکہ انسان اور درخت چولی دامن کیساتھ ہے انہوں نے مذید کہاکہ ماحول کی پاکیزگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں آج ہر کسی کو اس شجرکاری مہم کاشراکت بچاہئے انہوں نے ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر ان تھک تعاون پر محکمہ ہلائیوسٹاک،ایگریکلچر،سول ڈیفنس اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مقرر کردہ شجرکاری مہم ہدف کے حصول میں محکمہ فارسٹ کے ساتھ دست بستہ تعاون کو یقینی بنایا۔