شیرگڑھ‘ غازی فیصل خالد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  شیرگڑھ‘ غازی فیصل خالد کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

شیرگڑھ(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام(ف) کے زیر اہتمام شیرگڑھ کے مقام پر پشاور میں عدالت کے اندر توہین رسالت کے مرتکب قادیانی کو قتل کرنے والے غازی فیصل خالد کے حق میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر مین مالاکنڈ روڈ کو دو گھنٹے یک طرفہ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا احتجاجی جلسہ سے سابق ایم این اے اور جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر مولانا محمد قاسم،تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ محمد سعید،ضلعی سیکرٹری مولانا قیصر الدین،مولانا امین الحق اور مولانا کریم خان نے خطاب کیا مقریرین نے پشاور میں توہین رسالت کے مرتکب شخص کو بھری عدالت میں قتل کرنے والے غازی فیصل خالد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے انہیں بلا تاخیر باعزت رہا کرنے اور ان کے خلاف درج قتل کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکمران غازی فیصل خالد کیلئے قاتل کا لفظ استعمال نہ کریں بلکہ ان کیلئے غازی کی اصطلاح استعمال کریں انہوں نے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر توہین رسالت کے مرتکب افراد اور گستاخ رسول کی پشت پناہی کر رہی ہے اسی بنیاد پر وہ پاکستان کی حکمرانی کے اہل نہیں انہوں نے جمعیت علما اسلام تحصیل تخت بھائی کی طرف سے فیصل خالد کی طرف سے دیت کی رقم ادا کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر فیصل خالد کے ساتھ ممتاز قادری شہید جیسا سلوک روا رکھا گیا تو جمعیت علماء اسلام حکمرانوں کو سرکاری ایوانوں سے نکال دے گی اور ان پر پاکستان کی سر زمین تنگ کر دے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی بھی صورت میں شان رسالت میں کسی قسم کی توہین برداشت نہیں کرے گی اور نہ ان پر سودابازی کرے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -