ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا لوئر دیر کے فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کا دورہ 

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا لوئر دیر کے فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کا دورہ 

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا لوئر دیر کے فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کا دورہ لوئر دیر میں سرکاری آٹا وافر مقدار میں کنٹرول نرخ پر دستیاب ہے عوا م کسی بھی شکا یات کی صورت میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس سے رابط کریں ان خیا لات کا اظہا رڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف حسن نے تیمرگرہ، تالاش، چکدرہ، کمبڑ میدان، منڈا، اور ثمرباغ میں میں آٹا ڈیلرز، کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے آٹا ڈیلرز کو متنبہ کیا کہ سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنے وا لوں کے خلاف سخت قانونی کار وائی کی جائیگی انھوں نے آٹا ڈیلرز پر زور دیا کہ نا جایز منا فع خوری اور زخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف حسن نے لوئر دیر کے 7 فلور ملز کا بھی دورہ کیا اور آٹا کی کو الٹی، اور معیار ومقدار کو چیک کیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -