شہزاد امین ایڈوکیٹ کا امیر  مقام سے اظہار تعزیت

شہزاد امین ایڈوکیٹ کا امیر  مقام سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع نوشہرہ کے ضلعی آرگنائزر ممبر اور سینئر رہنما محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستان مسلم لیگ ن صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور مرحومہ کے تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔