شبقدر‘ برف کے بلاک کی قیمت 2ہزار سے تجاوز
شبقدر(تحصیل رپورٹر) شبقدر شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ برف کو پر لگ گئے۔ برف کی بلاک کی قیمت 2ہزار سے تجاوز کرگئی۔ برف سٹالوں پر لوگوں کا رش۔ انتظامیہ خاموش۔ تفصیلات کے مطابق عید الضحی اور عید الضحی کے بعد شبقدر میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث بازار میں برف کی شدید قلت پیداہوگئی اور برف فی بلاک کی قیمت 2ہزار تجاوز کرگئے جبکہ بلاک اندر سے مکمل کھوکھلا ہوتا ہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کرکے عذاب سے بچائیں۔