کلین اینڈ گرین پاکستان سے ہر شخص کو آگے آنا ہو گا‘ ڈپٹی کمشنر 

    کلین اینڈ گرین پاکستان سے ہر شخص کو آگے آنا ہو گا‘ ڈپٹی کمشنر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چارسدہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین اور پلوشن فری پاکستان بنانے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو آگے بڑھنا ہوگا۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور تعمیرات کے شعبے میں اضافے کی وجہ سے ماحول آلود ہ ہو رہا ہے۔چارسدہ میں موسم برسات کے شجر کاری مہم کے دوران ڈیڑھ لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔وہ چارسدہ میں شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پرایم این ایز فضل محمد خان،ملک انور تاج اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواء کے مشیر معدنیات عارف احمد زئی بھی موجود تھے۔شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس کے سینکڑوں رضاکاروں سمیت مختلف محکموں کے سربراہان،سول سوسائٹی اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کے دیگر اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی وطن عزیز کو سرسبز و شاداب اور پلوشن فری بنانے کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع چارسدہ میں ڈیڑھ لاکھ پودے لگانے کے شجر کاری مہم کے پہلے روز 25 ایکڑاراضی پر دس ہزار پودے لگائے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے زیر اہتمام ضلعی بھر کے مختلف علاقوں میں بھی شجر کاری مہم کا میابی سے جاری ہے۔