پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا 10 اگست کو سکولز کھولنے کا فیصلہ

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا 10 اگست کو سکولز کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ نے 15 اگست کو پرائیویٹ سکولز کھولنے کا فیصلہ کر دیاحکومت 15اگست کو پرائیویٹ سکولز منجمنٹ کے ساتھ بھر پورتعاون کرکے تعلیم سب کیلئے کے نعرے کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کریں سعید درانی نامی شخص کا کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ کا جنرل سیکرٹری ہے اور نہ ان کو پین نوشہرہ کی پالیسی بیان جاری کرنے کا کوئی اختیار حاصل ہے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نوشہرہ کے ضلعی صدر قاضی فضل حکیم نے الہدیٰ سکول اینڈ کالج میں اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع نوشہرہ بھر کے سکول مالکان اور پرنسپلز بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کے قیمتی وقت کے ضیاع پر سخت پریشان ہیں اور والدین پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اس اقدام کو سہراتے ہیں والدین بھی چاہتے ہیں کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے جلد از جلد کھولیں جائیں تاکہ طلبا و طالبات کا مزید وقت ضائع نہ ہو اور طلبا و طالبات کا تعلیمی و تربیتی سلسلہ جاری رہے کیونکہ سکولز بند ہونے سے طلبا کا بے راہ روی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز سمیت دیگر اداروں کے لیے حکومت نے ایس او پیز کرکے کھول دئیے ہیں تو حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیوں کتراتی ہے اور آخر پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے لیے ایس او پیز تیار کرنے میں کیا قباحت ہے انہوں نے وفاقی، خیبر پختونخواہ حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے کھولنے کیلئے جلد از جلد ایس او پیز تیار کریں تاکہ طلبا و طالبات کا مزید قیمتی وقت ضائع نہ ہو اور پاکستان علم کے حصول میں پہلی نمبر پر رہے۔