بجلی بحال نہیں کی گئی تو ٹرانسمشن لائن کاٹ دینگے‘ عمائدین

بجلی بحال نہیں کی گئی تو ٹرانسمشن لائن کاٹ دینگے‘ عمائدین

  

خیبر (بیورورپورٹ) بجلی بحال نہیں کی گئی تو لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کے ہائی ٹرانسمیشن لائن کو کاٹ دینگے، پولیو سے بائیکاٹ جبکہ 14اگست کو یوم سوگ منائیں گے ایم این اے ایم پی اے بجلی بحالی بارے کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار خیبر قوم کے قبیلوں کے سرکردہ مشران ملک عبداللہ خان حاجی اصغر سید افضل خان عبدالغفور شوکت علی علی مان شاہ ہمیش گل نورالامین حمید و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا. قوم سلطان خیل ولی خیل نیکی خیل سدوخیل شیخوال و دیگر نے لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ان کا جینا محال کیا ہوا ہے جس کیلئے انہوں نے ملک عبداللہ خان آفریدی کی سربراہی میں فیصلہ کیا ہوا ہے کہ اگر 12 اگست تک ان کی بجلی بحال نہیں کی گئی تو وہ پولیو سے بائیکاٹ کا اعلان کرینگے اور ساتھ ہی یوم آزادی کے دن سوگ منائیں گے ملک عبداللہ خان آفریدی نے کہا کہ جمرود اور تحصیل باڑہ کی نسبت لنڈی کوتل میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طویل اور غیر اعلانیہ ہے جسکی وجہ سے روزمرہ کی زندگی بہت متاثر ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ منتخب نمائندوں ایم این اے نورالحق قادری اور ایم پی اے شفیق شیر آفریدی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں اور نہ ہی ان کو علاقے کی مسائل کے حل بارے دلچسپی ہیں جو افسوس ناک ہیں انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بجلی ٹھیک نہیں ہوئی تو مزکورہ قبیلوں کے مکین لنڈی کوتل گریڈ اسٹیشن کے ہائی ٹرانسمیشن لائن کو بھی کاٹ دینگے انہوں نے کہا کہ کہ ہم تمام اداروں کیساتھ مزاکرات کیلئے تیار ہیں اور اعلیٰ حکام 12 اگست تک ہماری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے بصورت دیگر تمام تر فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -